آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مندر میں ساڑھے سات لاکھ ڈالر کے چڑھاوے پر لوگ ناراض
بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانا کے وزیر اعلٰی کی جانب سے ایک مشہور مندر میں ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی مالیت کا چڑھاوا چڑھائے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے بدھ کو ایک نئی ریاست کے قیام کی دس سالہ مہم کی کامیابی کے بعد مندر میں سرکاری فنڈ سے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی مالیت کا سونا چڑھاتے ہوئے بھگوان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر ان کے اس چڑھاوے پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔
چندر شیکھر راؤ پر گذشتہ سال اس وقت ایسی ہی تنقید کی گئی تھی جب انھوں نے 73 لاکھ ڈالر کی مالیت کا نیا گھر خریدا تھا۔
ایک افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چڑھاوے کا یہ پیسہ تلنگانا کے سرکاری فنڈ سے لیا گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس رقم کا استعمال لوگوں کی بہبود کے لیے کیا جانا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ سنہ 2014 میں ریاست آندھرا پردیش سے علیحدہ کر کے ریاست تلنگانا کا قیام عمل میں آیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
علاقے کے لوگوں کا خیال تھا کہ انھیں نظر انداز کیا جاتا تھا اس کے لیے مقامی لوگوں نے ایک طویل جدو جہد کی تھی۔
تین کروڑ، 50 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والی اس ریاست میں آندھرا پردیش کے سابق دس اضلاع اور حیدرآباد شہر شامل ہے۔