آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کابل: افغان سپریم کورٹ کے احاطے میں ’خودکش‘ حملہ، 20 ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ دھماکہ ملک کی عدالتِ عظمیٰ کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوا اور اس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور پیدل پارکنگ ایریا میں آیا اور بظاہر اس کا نشانہ سپریم کورٹ کے ملازمین تھے۔
تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان ماضی میں افغان عدالتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
یہ دھماکہ اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کے اجرا کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016 افغان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے آٹھ برس میں بدترین سال رہا ہے۔