انڈیا: قومی ترانے کے دوران کشمیری کرکٹر کے چیونگم چبانے پر تنقید

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈيا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول جمعرات کی شب کانپور میں بھارت کے لیے اپنا دوسرا بین الاقوامی اور پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ کھیل رہے تھے۔
لیکن پرویز رسول میدان پر اترتے ہی ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگے اور ان پر نکتہ چینی شروع ہوگئی۔
کچھ لوگ تو کشمیر سے آنے کی وجہ سے انھیں مبارک باد پیش کر رہے تھے لیکن دوسری جانب بیشتر لوگ اس بات پر سوال اٹھا رہے تھے کہ جب انڈیا کے قومی ترانے کے وقت وہ چیونگم کیوں چباتے رہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
لولیندرا سنگھ نامی نے لکھا: 'ایسا لگ رہا ہے جیسے پرویز رسول کے لیے ہمارے قومی ترانے سے زیادہ ضروری چیونگم چبانا ہے۔'
چنمے جاؤڈيکر نے ٹویٹ: 'قومی ترانے کے دوران پرویز رسول کو آرام سے کھڑا ہوکر چیونگم چباتے ہوئے دیکھ کر تکلیف ہوئی۔ وہ انڈیا کی جرسی تو پہن سکتے ہیں، لیکن قومی ترانہ نہیں گاسکتے۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
شیتج شرما نے ٹویٹ کیا: 'انڈيا کی ٹیم جہاں قومی ترانے کے لیے کھڑی ہے وہیں پرویز رسول چیونگم چبا رہے ہیں۔ امید ہے کہ بی سی سی آئی اور وراٹ کوہلی انہیں سپریم کورٹ کی ہدایات کے ساتھ ساتھ تمیز بھی سکھائیں گے۔'
اجیت سنگھ تومر نے لکھا: 'پرویز رسول جی قومی ترانے کے دوران آرام سے کھڑے رہنا اور چیونگم چبانے کا کیا مطلب ہے۔ اب تو آپ ایک قومی شخصیت ہیں۔'
دلیپ شرما نے اکاؤنٹ سے لکھا: 'کیا یہ صرف میں نے ہی دیکھا یا پرویز رسول واقعی میں قومی ترانے کی توہین کر رہے تھے؟ وہ ترانہ نہیں گارہے تھے بلکہ چیونگم چبا رہے تھے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دوسری طرف بعض لوگوں نے انھیں ٹیم میں شامل کیے جانے پر انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
انكیت بابوتا لکھتے ہیں: 'جموں کشمیر پرویز رسول کے نام سے خوش ہو رہا ہو گا۔ ہمارے لیے کیا اچھا دن ہے۔ یوم جمہوریہ کے دن ایک کشمیری شخص انڈیا کا سر بلند کرے گا۔'
پردیپ پریہار نے ٹویٹ کیا: 'ایک طرف جہاں کشمیر کے نوجوان سنگ بازی میں مصروف ہیں، وہیں پرویز رسول ہیں جو انڈیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔'








