آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسر کی ویڈیو جاری
طالبان نے گذشتہ سال افغانستان میں اغوا کیے جانے والے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسر کی ویڈیو جاری کی ہے۔
امریکی کیون کنگ اور آسٹریلوی ٹموتھی وویکس کابل میں امیریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں پروفیسر تھے۔
ان دونوں کو گذشتہ سال اگست میں یونیورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مسلح اغوا کار نے سکیورٹی فورسز کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔
اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ان افراد کے اغوا ہونے کے ایک ماہ بعد امریکی فورسز انھیں بازیاب کرانے کی ایک ناکام کوشش کی تھی۔
جاری ہونے والے ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے یکم جنوری کو بنانے کے بعد آن لائن پوسٹ کیا گیا۔ اس ویڈیو میں دکھائے جانے والا شخص کہہ رہا ہے کہ’انھیں بہتر حالت میں رکھا گیا ہے۔‘
تاہم وہ اس ویڈیو میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کرنے کی اپیل کر رہے ہیں کہ تاکہ انھیں رہا کیا جائے، دوسری صورت میں ان کے بقول انھیں مار دیا جائے گا۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اس ویڈیو کے صحیح ہونے یا اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ تاہم انھوں نے صرف ان افراد کو اغوا کیے جانے کی ’مذمت‘ کی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’آسٹریلوی حکومت دیگر حکومتوں کے ساتھ اپنے شہری کی رہائی کے حوالے سے قریبی رابطے میں ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم انھوں نے اپنے شہری کے تحفظ کے پیش نظر اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔