بھارت میں نوٹوں کی تبدیلی کا فائدہ کس کو

،تصویر کا ذریعہEPA
ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کو ختم کر کے کرنسی کے بغیر لین دین کا انتظام کرنے والی کمپنی پےٹي ایم، کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ پے ٹی ایم کے ذریعے لوگ بغیر کسی چارج کے موبائل سے ہی اپنے تمام بلوں کی ادائیگی ،شاپنگ اور تمام اخراجات کر سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہfacebook
گزشتہ 48 گھنٹوں سے اخباروں کے صفحات پر ان کے بڑے اشتہار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہfacebook
پےٹي ایم نے اپنے اشتہارات میں مودی کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور لکھا، 'اب اے ٹی ایم نہیں پےٹي ایم کرو'۔
ان اشتہارات پر دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے کہا،' اس فیصلے کا سب سے بڑا فائدہ پےٹي ایم کو ہوگا فیصلے کے اگلے دن ہی وزیر اعظم اشتہار میں دکھائی دے رہے ہیں'۔
ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا، 'شرم کی بات ہے، کیا لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم کسی نجی کمپنی کے اشتہار میں آئیں۔ کل اگر یہ کمپنیاں کچھ غلط کرتی ہیں تو ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا'۔
دلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پوچھا کہ پی ٹی ایم کو اپنے اشتہار میں وزیراعظم کی تصویر کے استعمال کی اجازت ایک ہی دن میں کیسے مل گئی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ریلائنس جیسی سِم کے بعد اب پے ٹی ایم کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔
جبکہ پرشانت بھوشن نے لکھا کہ 'حیرت کی بات ہے کہ پے ٹی ایم نے مودی کی تصویر کے ساتھ اشتہار جاری کیا ہے تو کیا اسے پہلے سے معلوم تھا۔'
اس تنازعہ کے بعد پےٹي ایم کے بانی وجے شیکھر نے کیجریوال کی ٹویٹس کا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا، 'اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہمارے ملک کو ہوگا ہم تو صرف ایک ذریعہ ہیں'۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







