BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 January, 2009, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور آمد پر کڑے حفاظتی انتظامات

افتخار چودھری کی لاہور آمد کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے
پاکستان کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پنجاب بارکونسل کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔

لاہور کے ہوائی اڈے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان اور ڈپٹی سپیکر پنجاب رانا مشہود احمد خان نے معزول چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معزول جج جسٹس خلیل رمدے کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد کے علاوہ اعتزاز احسن، حامد خان، منیر ملک اور طارق محمود بھی موجود تھے۔

لاہور کے ہوائی اڈے پر وکلا کے علاوہ مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کے علاوہ اے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی معزول چیف جسٹس کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

جسٹس افتخار محمد چودھری کے ایئر پورٹ سے باہر آنے سے پہلے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا جس پر سیاسی کارکنوں نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے خلاف نعرے لگائے۔

جسٹس افتخار محمد چودھری جیسے ہی ہوائی اڈے سے باہر آئے تو وہاں موجود وکلا اور سیاسی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ’چیف تیرے جان نثار بے شمار بے شمار‘ کے نعرے لگائے۔

معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری لاہور کے ہوائی اڈے سے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی میں جلوس کی شکل پنجاب بار کونسل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

جسٹس افتخار محمد چودھری کی لاہور آمد کے موقع پر حکومت پنجاب نے کڑے حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور پولیس کے مطابق لگ بھگ تین ہزار کے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے لیے متعین کیا گیا ہے۔

لاہور ایئر پورٹ سے پنجاب بارکونسل تک تمام راستے استقبالیہ بینرز سے سجائے گئے تھے جبکہ مسلم لیگ نون نے جلوس کے راستے میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے ہیں۔

ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے لاہور انتظامیہ کو شہر بھر میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے لگائے بینرز نہ ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد نے ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ معزول جج وکلا کے لانگ مارچ سے پہلے ہی بحال ہوجائیں گے۔

معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری وکلاء کنونشن سے خطاب کے علاوہ لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد