BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 July, 2007, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء تحریک چلانے کا عزم

کوئٹہ میں وکلاء کا یوم تشکر
بلوچستان میں وکلاء نے کہا ہے کہ ان کی تحریک اس وقت تک جارہی رہے گی جب تک ملک میں مکمل طور پر جمہوریت بحال نہیں ہو جاتی۔

بلوچستان کے وکلاءنے چیف جسٹس کی بحالی پر سوموار کو یوم تشکر کے طور پر منایا اور پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیئے۔

کوئٹہ میں وکلاءکے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وکلاءکے نمائندوں نے کہا کہ وکلاء اور تیرہ کروڑ عوام کی جدوجہد کے نتیجے میں ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بحال ہوئے ہیں اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں ہی ملک میں نہ صرف جمہوریت بحال ہوسکتی ہے بلکہ ملک کے سولہ کروڑ عوام کوایک آمرسے نجات مل سکتی ہے۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وکلاءنے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں بحالی جمہوریت اور ذرائع ابلاغ کی آزادی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پربلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل ایڈوکیٹ نے ان تمام لوگوں سیاسی جماعتوں اوروکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو وکلاء کا ساتھ دینا چاہے تاکہ ملک کو فوری آمریت سے ہمیشہ کیلئے نجات دلایا جا سکے۔

اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری ہاشم کاکڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس کی بحالی سے عدلیہ کو آزادی ملی ہے لیکن میڈیا کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کا کام ابھی باقی ہے۔

ان کے مطابق کہ ایک لاکھ وکلاء کی بس کی بات میں نہیں تھا کہ اس منظم طریقے سے یہ تحریک چلاتے کیونکہ اس میں عوام اور میڈیا نے بھرپور ساتھ دیا باالخصوص جب چیف جسٹس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی جس کی وجہ عوام کی ہمدردیاں چیف جسٹس کے ساتھ زیادہ ہوگئیں۔

اس طرح اب سیاسی جماعتوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ وہ اس فوجی آمر کو مزید وقت نہ دیں اورسڑکوں پر نکل کر وکلاء کا ساتھ دیں۔

مظاہرے کے شرکاء نے آزاد انتخابات کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں فوجی آپریشن بندکرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد