BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 April, 2007, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مقصد اچھا ہے، طریقہ غلط‘

جامعہ حفصہ کی جانب سے ردعمل حکومت کی غلط پالیسوں کی نتیجے میں پیش آیا: جماعتِ اسلامی
جماعت اسلامی خواتین ونگ نے جامعہ حفصہ کی جانب سے اسلام آباد میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لئے شروع کی گئی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے اپنائے گئے طریقہ کار سے اختلاف کیا ہے۔

جماعت اسلامی خواتین پاکستان کی جنرل سیکرٹری سنیٹر ڈاکٹر کوثرفردوس نے پیر کو پشاور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے اسلام کی سربلندی کے لیے جو مقصد لیکر اٹھی ہیں اس سے تو ان کو کوئی اختلاف نہیں لیکن اس کےلئے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں ان کی حکومت ہے لیکن انہوں نے کبھی غیر جمہوری اور زور زبردستی سے کام نہیں لیا بلکہ ہر کام قانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ حفصہ کی جانب سے ردعمل حکومت کی غلط پالیسوں کی نتیجے میں پیش آیا ہے۔ جب حکومت کی موجودگی میں جسم فروشی کے اڈے مبینہ طور پر چل رہے ہوں اور انہیں تحفظ بھی حاصل ہوں تو پھر طالبات کی طرف سے ردعمل تو لازمی بات ہے۔

اس سے قبل سرحد میں چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی حکومت کی طرف سے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدا مات بیان کرتے ہوئے سنیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے پہلے سالانہ ترقیاتی منصوبہ عمل میں ترقیاتی بجٹ کا چوتھائی حصہ تعلیم کےلئے مختص کیا جبکہ اس بجٹ کا نصف رقم طالبات کے تعلیم کے لئے مختص ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے خواتین اراکین پارلمینٹ عائشہ منور، عنایت بیگم، زبیدہ خاتون، شگفتہ ناز، فوزیہ فرح، صابرہ شاکر، افتاب شبیر، راحیل قاضی اور رقیہ عزیز بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے کیا گیا تاہم جماعت اسلامی کے علاوہ اتحاد میں شامل دیگر پانچ پارٹیوں کا کوئی خاتون نمائندہ پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھی۔

ایم کیو ایم کراچی ریلی ایم کیو ایم ریلی
’ڈنڈہ و کلاشنکوف بردار شریعت‘ نا منظور
اسلام آباد کے طالبان
آئی ایس آئی کے اہلکار اور لال مسجد میں نماز
اسی بارے میں
جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرہ
23 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد