 | | | بہاولپور میں اکتالیس فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی ہے |
جنوبی پنجاب کے دس اضلاع کے تازہ ترین معاشی و سماجی ترقی کے اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں۔ یہ اعداد و شمار حکومت پنجاب کی معلومات پر مبنی ہیں اور انہیں اس خصوصی رپورٹ کے لیے عدنان عادل نے ترتیب دیا ہے۔ 1۔ بہاولپور فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ بارہ کلومیٹر خواندگی کی شرح: سینتیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): تہتر نلکے کا پانی: سترہ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اکتالیس فیصد 2۔ بہاولنگر فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: ایک تہائی کلومیٹر (صفر اعشاریہ انتیس کلومیٹر) خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چوالیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ستر فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: ساڑھے بتیس فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چوالیس فیصد 3۔ رحیم یار خان فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: ایک چوتھائی کلومیٹر (اعشاریہ ستائیس کلومیٹر) خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): بیالیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): اکہتر فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: گیارہ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چوالیس فیصد 4۔ ڈیرہ غازی خان فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ تیرہ کلومیٹر خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چالیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ستاسی فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: اٹھارہ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: تینتیس فیصد 5۔ لیہ فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ اکیس کلومیٹر خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھیالیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): پچاسی فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: اعشاریہ آٹھ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: بتیس فیصد 6۔ مظفر گڑھ فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: اعشاریہ تیس فیصد خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھتیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار)۔ اکیاسی فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: پانچ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی:انتیس فیصد 7۔ راجن پور فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: صفر اعشاریہ گیارہ فیصد خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چونتیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): چوراسی فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: نو فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اٹھائیس فیصد 8۔ ملتان فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: نصف کلومیٹر (صفر اعشاریہ پچاس کلومیٹر) خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): چھیالیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار):اسی فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: پانچ فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چونسٹھ فیصد 9۔ خانیوال فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: تقریبا نصف کلومیٹر (صفر اعشاریہ اڑتالیس فیصد) خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): اننچاس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ایک سو سترہ فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: دو فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: اٹھاون فیصد 10۔ لودھراں فی مربع کلومیٹر سڑک کی کثافت: تقریباً نصف کلومیٹر (اعشاریہ سینتالیس کلومیٹر) خواندگی کی شرح (دس سال اور اس سے زیادہ عمر کےافراد): سینتیس فیصد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات (فی ایک ہزار): ایک سو چار فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی فراہمی: سات فیصد آبادی کو سیوریج کی دستیابی: چالیس فیصد |