کراچی: انضی کے حق میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ( کے سی سی ا ے) کے نو منتخب عہدیداروں نے اوول ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزام اور ٹیسٹ میچ کے امپائر ڈیرل ہیئر کے خلاف منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کے سی سی اے کے عہدیداروں کے علاوہ کراچی کے مختلف کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مظائرین نے امپائر ڈیرل ہیئر مردہ باد ، ڈیرل ہیئر آوٹ آؤٹ اور انضمام الحق زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر کے سی سی اے کے سیکرٹری سراج السلام بخاری نے کہا کہ یہ مظاہرہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ٹیم پر لگائی گئی بے ایمانی کی تہمت کے خلاف کیا گیا ہے۔ سراج السلام بخاری نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو پچھلے سات برسوں سے ایڈہاک کمیٹی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اسی لیئے بورڈ کے عہدیداران پاکستان کے کیس کو آئی سی سی کے سامنے صحیح طور پر پیش نہیں کر پا رہے۔ سراج بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایشیائی کرکٹ ٹیموں یعنی بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو آپس میں متحد ہو کر اپنے خلاف بقول ان کے ’گوروں کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں‘ پر آواز اٹھانی چاہیئے اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیئے۔ مظاہرے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اوول میں ہونے والے اس متنازع ٹیسٹ میچ کو کرکٹ کی ریکارڈ بک میں شامل نہیں کیا جائے۔ | اسی بارے میں شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل20 August, 2006 | کھیل پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا20 August, 2006 | کھیل پاکستان 331 آگے، انگلینڈ 78پرایک 19 August, 2006 | کھیل اوول : پاکستان کی پوزیشن مضبوط18 August, 2006 | کھیل اوول: پاکستان کا عمدہ آغاز17 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||