کیبل آپریٹروں کااحتجاج ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کیبل آپریٹرز نے اپنی ہڑتال دو روز کے بعد ہی ختم کر دی ہے اور جمعرات کو پرائم ٹائم کے دوران کسی ٹی وی چینل کی نشریات نہیں روکی گئیں۔ پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمران ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومتی عہدیداروں سے ایک ملاقات کے بعد یہ ہڑتال ختم کی گئی کیونکہ حکومت نے ان کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کیبل کے صارفین پر پچیس روپے فی کس ماہانہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے کے خلاف ہڑتال کر رہی تھی اور پاکستان میں شام سات بجے سے دس بجے کے دوران زیادہ تر کیبل آپریٹر چند ایک کے سوا تمام ٹی وی چینل بند کر رکھتے تھے۔ حالیہ بجٹ میں کیے جانے والے فیصلےکے مطابق یہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کیبل آپریٹر نے صارفین سے وصول کرکے حکومت کو جمع کرانی تھی جس پر کیبل آپریٹرز کی مرکزی تنظیم احتجاج کر رہی ہے۔ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے جمعرات کو پاکستان میں میڈیا کے نگران ادارے پمرا کے چئیرمین سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے بقول انہیں یقین دلایا گیا کہ جب تک حکومت کی کمیٹی کا فیصلہ سامنے نہیں آجاتا اس وقت تک کیبل آپریٹر سے ٹیکس کی وصولی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ کیبل آپریٹرز نے حکومتی یقین دہانی پر تین گھنٹے روزانہ کی ہڑتال تو ختم کردی ہے لیکن اگر کیبل صارفین پر عائد ٹیکس ختم نہ ہوا تو ہڑتال دوبارہ بھی کی جا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں بھارت: سٹار ٹی وی خطرے میں؟16.07.2003 | صفحۂ اول یہ کیا ہو رہا ہے بھئی۔۔۔؟27.08.2003 | صفحۂ اول کیبل چینل بند24 August, 2003 | صفحۂ اول کشمیر ٹی وی، قرآن ٹی وی04.09.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||