شمالی پاکستان اور کشمیر میں پچھلے سال آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کو چھ ماہ پورے ہو گئے ہیں۔ بی بی سی اردو کی سمیرا اسلم پاکستانی زیرانتظام کشمیر یہ دیکھنے کے لیے گئیں کہ زلزلے کے چھ ماہ بعد متاثرین کی زندگی کیسی گزر رہی ہے۔ ان کی خصوصی رپورٹ پر مبنی ویڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے لِنک پر کلک کریں: اس زلزلے نے کئی لاکھ لوگوں کی جانیں لیں، جو بچ گئے ان کی زندگی مشکلات سے بھری، مگر اب بھی چل رہی ہے۔ بچے پھر سے سکولوں میں جانے لگے ہیں لیکن ان میں سے اکثر وہی سکول ہیں جن کے ملبے تلے ان کے کئی دوست ہمیشہ کے لیے کھوگئے۔ تعمیرنو اور بحالی کا کام جاری ہے اور اسی دوران اکثر اب بھی ملبے کے نیچے سے کسی کو اپنے کسی عزیر کے آخری آثار مل جاتے ہیں لیکن کئی ایسے ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔ یہ ویڈیو بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے۔ |