خالدہ ضیاء پاکستان پہنچ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کی وزیراعظم خالدہ ضیاء پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی رہنماؤں سے دو طرفہ باہمی و تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گی۔ پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بنگہ دیش کی وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب پیر کی شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ بنگہ دیش کی وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں فروغ سمیت کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران اسلام آباد میں قائم زلزلہ زدگان کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گی۔ | اسی بارے میں مشرف خالدہ ملاقات30.07.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||