وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پہلی بار اپنے ترجمان کی حیثیت سے ایک خاتون سفیر کی تقرری کی ہے۔ تسنیم اسلم وزارت خارجہ میں ایک سینیئر اہلکار ہیں۔ تسنیم اسلم وزارت خارجہ کے ترجمان نعیم خان کی جگہ پر کام سنبھالیں گیں۔ نعیم خان کو فلپائین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھیجا جارہا ہے۔ تسنیم اسلم پاکستانی وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے امور سے متعلق ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تسنیم اسلم وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرتے وقت اقوام متحدہ کے امور سے متعلق ڈیژن کی ڈائریکٹر جنرل بنی رہیں گی۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||