BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 August, 2005, 21:02 GMT 02:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن آ گئے، گہما گہمی نہیں آئی

News image
مگر عام لوگ اس سے لا تعلق دکھائی دے رہے ہیں
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تمام اہم سیاسی جماعتیں گزشتہ دنوں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے عمل میں سرگرم رہی ہیں، مگر عام لوگ اس سے لا تعلق دکھائی دے رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کے پہلے انتخابات ہیں جس میں انتخابی ٹیمپو نہیں بن پایا ہے۔ اور سیاسی جماعتیں تمام تر کوششوں اور خواہشات کے باوجود انتخابی گہماگہمی پیدا نہیں کر سکیں۔ اس وجہ سے لوگوں کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت اور نمائندگی کے حوالے سے کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع اور مختلف سرکاری کاغذات سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق شہر کے پچہتر فیصد لوگوں کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں، جبکہ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے پچہتر فیصد لوگ ووٹ ہی کاسٹ نہیں کرتے۔

کراچی کی آبادی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ دو لاکھ ہے، جبکہ غیر سرکاری ذرائع اس کو ڈیڑھ کروڑ تصور کرتے ہیں۔ اس آبادی میں سے بھی صرف ساڑھے سینتالیس لاکھ اناسی ہزار لوگوں کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں، جو آبادی کا پچیس فیصد بنتا ہے۔ جبکہ پچہتر فیصد آبادی کابطور ووٹر انداراج ہی نہیں ہے۔

گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں ٹرن آؤٹ ضیاءالحق ڈکٹیٹر تھے ضیاءالحق ڈکٹیٹر تھے پچیس سے تیس فیصد رہا تھا۔ جو رجسٹرڈ ووٹروں کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے یعنی رجسٹرڈ ووٹروں میں سے بھی پچہتر فیصد لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

انتخابات میں کاسٹ ہونے والے ووٹ بھی کامیاب اور ناکام امیدوار میں تقسیم ہوجاتے ہیں۔ جس سے حقیقی نمائندگی اور بھی کم ہو جاتی ہے۔
لو ٹرن آؤٹ کا ایک سبب بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم کی جانب سے بائکاٹ بھی سمجھا جاتاہے۔ موجودہ انتخابات میں شہری نمائندگی رکھنے والی ایم کیو ایم کی شرکت سے ٹرن آؤٹ میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

نامور سیاسی اور اقتصادی تجزیہ نگار قیصر بنگالی کا کہنا ہے ان نمائندوں کے پاس قانونی طور پر نمائندگی ہوتی ہے مگر سیاسی طور پر ان کی نمائندگی کمزور ہوتی ہے۔ وہ اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ان کو بھاری اکثریت نے کامیاب نہیں کیا ہوتا۔

قیصر بنگالی کی منطق کے مطابق کراچی میں بمشکل آٹھ میں سے ایک شخص ووٹ کاسٹ کرتا ہے۔

اس لو ٹرن آئوٹ کی وجوہات کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ووٹ سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

ووٹروں کا خیال ہے کہ ان کے ووٹ سے ان کی مرضی کی حکومت نہیں بنےگی۔جب الف یا بے کے آنے سے کوئی فرق نہ پڑے تو لوگ کیوں ووٹ دینگے۔

قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ بہتر حکمرانی ہو۔ عوامی نمائندے بہتر کام کریں تو لوگوں کا اعتماد بنتا ہے۔ اور لوگ مرضی سے ووٹ بھی کاسٹ کرتے ہیں۔

موجودہ انتخابات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی نظام درست نہیں ہے اس لیے اس مرتبہ بھی حقیقی معنوں میں کوئی خاص ٹرن آئوٹ نہیں رہیگا۔

گذشتہ کئی برسوں سے انتخابات کا جائزہ لینے والے ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل اقبال حیدر بھی قیصر بنگالی کے موقف سے متفق ہیں۔ ان کا بھی کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بھی ٹرن آئوٹ کم ہی رہیگا۔ اس کا سبب بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جب امن امان کا مسئلہ ہو۔لوگ اغوا کئے جا رہے ہوں۔ لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہو تو کم لوگ ہی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ عام انتخابات میں حکومت چاہے دعوے کچھ بھی کرے مگر ٹرن آئوٹ بیس فیصد ہی تھا۔ وہ بھی حقیقی نمائندگی نہیں ہے۔
موجودہ حالات میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بیلٹ باکس بھرے جائیں گے اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوگی۔ جس سے ٹرن آؤٹ زیادہ دکھایا جائیگا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال صرف کراچی تک ہی محدود نہیں ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ آبادی، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعدا اور ٹرن آؤٹ کا تناسب کوئی مختلف نہیں ہے۔

کراچی میں سنہ 2001 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 44 لاکھ 55 ہزار چھ سو ایک تھی۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 47 لاکھ 89 ہزار چھ سو پچانوے ہوگئی ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر گذشتہ مدت کے مقابلے میں تین لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو چھہتر ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے جس میں سے کراچی میں تین لاکھ 34 ہزار 94 ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں مجموعی طور پرصرف 29 ہزار دو سو بیاسی ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد