BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 July, 2005, 15:41 GMT 20:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اندھے بیل سے عقیدت

بیل
تھرپارکر ضلع میں اندھے بیل کی عقیدت سے پالنا
جانور پالنے کا شوق تو کافی لوگوں کو ہوتا ہے لیکن مذہبی فریضہ سمجھ کر کسی معذور جانور کو پالنے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔

امرت لال نامی شخص پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہونے والے ضلع تھرپارکر کے رہائشی ہیں اور وہ اپنے علاقے میں ایک ’اندھے بیل‘ کو پالنے کی وجہ سے دور دور تک جانے جاتے ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے تو امرت لال استاد ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت ’اندھے بیل‘ کو پالنا ہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ برہمن ہیں اور اپنے عقیدے کی وجہ سے اندھے بیل کی پرورش کو ایک فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا بیل سن انیس سو پچاسی میں اپنی پیدائش کے گیارہ ماہ بعد اندھا ہوگیا تھا۔

امرت لال کے مطابق اس معذور بیل کو ان کے اہل خانہ اپنا ایک فرد تسلیم کرتے ہیں اور اس کا مکمل خیال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ان کا یہ بیل اندھا نہ ہوتا تو وہ اسے کھیتی باڑی کے لیے استعمال کرتے اور اپنا گزر بسر کرتے۔

لیکن وہ کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وہ اسے قصابوں کو بیچ سکتے ہیں لیکن برہمن ہونے کے ناطے وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بیل ان کے اہل خانہ کے تمام افراد سے اتنا مانوس ہوچکا ہے کہ ان کی آوازوں پر وہ کھڑا ہوجاتا ہے اور بیٹھ بھی جاتا ہے۔

امرت نے کہا کہ بارش کے موسم میں یہ بیل انہیں بہت پریشان کرتا ہے اور زمین پر پاؤں مارتا رہتا ہے جو بقول ان کے ’ملا پ‘ کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیل کا اندھا پن ختم کرنے کے لیے کافی علاج بھی کروایا ہے لیکن تاحال ان کی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد