شجاعت ڈیرہ بگٹی چلے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری سینیٹر مشاہد حسین تین دن کے وقفے کے بعد دوسری مرتبہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے دورے پر آئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کے مسلم لیگ کے رہنما سوئی پہنچے ہیں جہاں وہ سیکیورٹی فورسز کے افسران سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ شیر علی مزاری ڈیرہ بگٹی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس ملاقات میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے حوالے سے مذاکرات کو آگے بڑھایا جا ئے گا۔ تین روز پہلے مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔ جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے حوالے سے نواب اکبر بگٹی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے تین دن کی مہلت مانگی تھی تاکہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ تین روز پہلے ہونے والی ملاقات کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں اعلی حکام اور پارٹی قیادت سے صلاح مشورے کیے تھے جس کے بعد اب پھر یہ رہنما اس علاقے کے دورے پر ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما اس علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات پر عملد درآمد کے لیے کوششں کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||