BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 March, 2005, 14:22 GMT 19:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

چوہدری شجاعت
چوہدری شجاعت دوسری مرتبہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے دورے پر آئے ہیں
ڈیرہ بگتی میں چوہدری شجاعت حسین اور نواب اکبر بگتی کے درمیان ملاقات میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ڈیر بگتی اور سوئی کے حالات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

چوہدری شجاعت حسین اور سینیٹر مشاہد حسین نے آج پھر ڈیرہ بگتی میں نواب اکبر بگتی سے ملاقات کی ہے جس میں ڈیرہ بگتی اور سوئی میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے تجاویز پر بات چیت کی گئی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تین رکنی کمیٹی میں نواب اکبر بگتی اور حکومت کے نمائندے کے علاوہ ایک غیر جانبدار نمائندہ ہوگا جس کے لیے انھوں نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگتی نے ان پر یعنی مشاہد حسین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سید مشاہد حسین نے بلوچ رہنما سے اپنی بات چیت کو خاصا مثبت قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آج کے مزاکرات سے جہاں تعطل ٹوٹا ہے وہاں حالات بھی معمول پر آ رہے ہیں۔

اس بارے میں ڈیرہ بگتی میں نواب اکبر بگتی کے پوتے براہمدغ بگتی نے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور ڈیرہ بگتی اور سوئی کے حالات بہتر کرنے کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور چوہدری شجاعت حسین کچھ روز بعد پھر ڈیرہ بگتی آییں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ ان مذاکرات کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا جائے گا۔ اس سلسلے میں نواب اکبر بگتی سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

چوہدری شجاعت حسین تین روز میں دوسری مرتبہ ڈیرہ بگتی گئے ہیں اور نواب اکبر بگتی سے مذاکرات کیے گئے ہیں۔ آج صبح چوہدری شجاعت حسین سینیٹر مشاہد حسین اور شیر علی مزاری سوئی پہنچے جہاں سے شیر علی مزاری اکیلے ہیلی کاپٹر پر ڈیرہ بگتی گئے جبکہ چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین سوئی میں ایف سی کے حکام کے ساتھ رہے جنھیں وہاں سوئی اور ڈیرہ بگتی میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری سینیٹر مشاہد حسین تین دن کے وقفے کے بعد دوسری مرتبہ سوئی اور ڈیرہ بگتی کے دورے پر آئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد