4 ایف سی اہلکار زخمی، 40 گھیرے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگتی سے قبائلیوں اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف سی کے کمانڈنٹ دیگر اہلکاروں کے ساتھ جا رہے تھے کہ راستے میں قبائلیوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں۔ اسی دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ان کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور کمانڈنٹ سمیت چالیس اہلکار اس وقت قبائلیوں کےگھیرے میں ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سے تھوڑی دیر پہلے جس کمرے میں وہ موجود تھے وہاں ایک گولہ گرا ہے اور ایف سی کی جانب سے فائرنگ میں شدت آرہی ہے۔ نواب بگتی نے بتایا کہ حالات کئی روز سے کشیدہ تھے آج فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کے اہلکار شہری آبادی پر گولے پھینک رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوج کو چوکس کر دیا گیا ہے اور کسی بھی وقت بڑی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ سوئی اور کوئٹہ سے باقاعدہ آرمی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||