BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 March, 2005, 10:19 GMT 15:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قانون سادہ اور عام فہم ہونا چاہیے‘

بی بی سی سنگت
’پولیس پر تنقید سے پہلے اس کے ساتھ قانون کی بالا دستی کے لیے تعاون کیا جانا چاہیے‘
انصاف کی عدم دستیابی یا اس میں تاخیر کے لیے کوئی ایک فریق ذمہ دار نہیں۔اس کے لیے وسائل کی کمی مختلف اداروں اور عوام میں عدم اعتماد، اور کام کی زیادتی انصاف کی فوری فراہمی کے راستے میں درپیش چند مشکلات ہیں۔

یہ باتیں بی بی سی سنگت کے سلسلے کے تازہ ترین پروگرام سامنے آئیں۔یہ پروگرام بدھ کو چکوال میں ہوا جہاں بحث کا موضوع تھا ’قانون، پولیس اور عدلیہ۔

بحث کا اغاز ایڈووکیٹ قاضی امین نے کیا اور کہا کہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے اور مقدمات نمٹانے کی رفتار کم ہو رہی ہے۔

حاضرین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں انصاف کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا فوری مداوا ہونا چاہیے۔

ڈی ایس پی غلام صفدر نے پولیس کا نقطہ نظر بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس پر بے جا تنقید کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر تنقید سے پہلے اس کے ساتھ قانون کی بالا دستی کے لیے تعاون کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر لوگ ان سے مقدمات کے سلسلے میں تعاون نہیں کرتے۔

پینل کے دیگر ارکان میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے محمد قیوم اعوان اور ضلعی سیفٹی کمیٹی کی منتخب رکن فرزانہ امتیاز شامل تھیں۔

حاضرین کے ساتھ سوال و جواب اور بحث کے دوران قانون کا انگریزی زبان میں ہونا اور اس کی پیچیدگیوں کا ذکر بھی ہوا۔ فرزانہ امتیاز کا کہنا تھا کہ قانون سادہ اور عام فہم ہونا چاہیے۔

قیوم اعوان نے کہا کہ برطانوی دور حکومت کا قانون اور انگریزی سے ناواقفیت لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے اور انصاف کا حصول مشکل اور مہنگا ہو جاتا ہے۔

بی بی سی سنگت میں شرکت کے لیے لوگ دور دراز سے آئے تھے۔ حاضرین میں سید منظور حسین شاہ بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ انیس سو تینتالیس سے بی بی سی سن رہے ہیں۔

بی بی سی سنگتبی بی سی سنگت
بہاولپور مذاکرے کی تصاویر
بی بی سی سنگتبی بی سی خیر پور میں
بی بی سی سنگت کا خیر پور میں مذاکرہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد