بحریہ کے جہاز میں آگ، چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستان بحریہ کے ڈاکیارڈ میں کھڑے ایک جہاز میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک بحریہ کے حکام کے مطابق نے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور تقریباً نوئے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کے ایک ٹینکر ’معاون‘ میں معمول کی مرمت اور صفائی کا کام ہورہا تھا جب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ آگ کے شعلوں نے ٹینکر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن حکام کا خیال ہے آگ ایک حادثے کا نتیجہ تھی جو کسی کارکن کی غلطی سے بڑھک اٹھی۔ نیوی کے ایک اہلکار نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ٹینکر کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔ ایدھی ایمبولینس سروس نے بہت سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||