BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 February, 2005, 19:20 GMT 00:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تونسہ میں گیس لائن پھٹ گئی

سوئی سے آنے والی پائپ لائن پنجاب میں بھی کئی بلوچ قبیلوں کے علاقوں سے گزرتی ہے۔
سوئی سے آنے والی پائپ لائن پنجاب میں بھی کئی بلوچ قبیلوں کے علاقوں سے گزرتی ہے۔
بلو چستان کے قریب واقع پنجاب کے ضِلع ڈیرہ غازی خان کی ڈھوڈک آئل اینڈ گیس فیلڈ سے نکلنے والی گیس پائپ لائن سنیچر کی رات ایک زوردار دھماکے کے بعد پھٹ گئی جس سے کئی علاقوں میں قدرتی گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

گیس پائپ پھٹنے کا واقعہ ڈیرہ کی تحصیل تونسہ کے گاؤں منگروٹھہ کے قریب پیش آیا ۔ متاثرہ گیس پائپ لائن ڈھوڈک آئل اینڈ گیس فیلڈ کے بہار والی پلانٹ سے تونسہ، ڈیرہ اور مظفرگڑھ کے گھریلو و صنعتی صارفین کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے ۔

تھانہ تونسہ کے ڈیوٹی افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سُنی گئی اور پھر پائپ لائن نے آگ پکڑ لی جو کئی کِلومیٹر کے فاصلے سے بھی دیکھی جا سکتی تھی ۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ آگ تو بعد میں خود بخود بجھ گئی لیکن متاثرہ پائپ سے گیس کا اخراج اب بھی جاری ہے ۔

ملتان میں محکمہ گیس کے ایمرجنسی مرکز پر موجود اہلکاروں نے بتایا کہ بہار والی گیس پلانٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے فنی عملہ پر مشتمل ایک جماعت کو ڈھوڈک روانہ کر دیا گیا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ متاثرہ پائپ لائن کے معائنے کے بعد ہی راۓ قائم کی جا سکے گی کہ آیا یہ کوئی تخریبی کاروائی تھی یا کہ کوئی تکنیکی مسئلہ ۔بہار والی گیس پلانٹ بند ہونے سے تونسہ شہر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر جبکہ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں جُزوی طور پر معطل ہوئی ہے ۔

اِس سے قبل پچھلے چند روز میں ڈیرہ غازی خان سے گذرنے والی ریلوے لائن کو دو مرتبہ بم سے اُڑایا گیا ہے ۔ تاہم کسی جانب سے اِن واقعات کی ذمّہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد