BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپڈا کے متعدد اہلکار اغواء

واپڈا اہلکار
اغوا کاروں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے
گدو بیراج کے قریب پنجاب کے علاقے شاہ والی سے نامعلوم مسلح افراد نے واپڈا کے متعدد اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔ تاہم اغوا کاروں کی ابھی کوئی شناخت ہو سکی ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

واپڈا کے واٹر ونگ سے تعلق رکھنے والی ایک جماعت گدو بیراج سے نکالے جانے والے مجوزہ رینی کینال کے سروے کے سلسلے میں راجن پور کے دریائی علاقے شاہ والی گئی ہوئی تھی جب مبینہ طور پر درجن بھر مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

سروے ٹیم کے مغوی افراد کا تعلق واپڈا کے گدو اور لاہور کے علاقوں سے بتایا جارہا ہے ۔ تاہم مغویوں کی صیح تعداد کے بارے متضاد اطلاعات ہیں ۔پولیس حُکام کے مطابق اغّوا ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہے جبکہ گدو میں واپڈا کے ذمّہ داران یہ تعداد گیارہ بتا رہے ہیں ۔

اغوا کاروں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی لیکن ذرائع کے مطابق امکان یہ ہے کہ اغوا کار سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقے میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں میں سے ہوسکتے ہیں۔ جو بلوچستان کے نزدیکی علاقے سوئی میں امن و اماں کی خراب صورت حال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

سوئی کو سندھ اور پنجاب سے مِلانے والی سڑک گدو کے پاس سے گزرتی ہے جبکہ سوئی کو پانی اور بجلی کی فراہمی بھی گدو بیراج سے ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد