سابق ایم این اے سمیت چار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے شہر گجرات کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حکمران مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سید منظور حسین شاہ اور ان کے تین ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ منظور حسین شاہ اپنی گاڑی پر گجرات سے کوئی پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبہ لالہ موسی کے گلیانہ چوک سے گزر رہے تھے کہ وہاں پہلے سے ان کے انتظار میں موجود بغیرنمبر پلیٹ کی سفید کار میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے منظور حسین شاہ ان کے ڈرائیور اشرف اور دو ساتھی، غلام علی اور محمد اقبال، جو ان کے گن مین بتائے جاتے ہیں، موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ بجلی کے تار بھی ٹوٹ کر گر گئے۔ گجرات کے ضلعی پولیس افسر راجہ منور نے بتایا ہے کہ رات گئے تک ان کے ورثا نے ایف آئی آر درج نہیں کرائی تھی اور نہ کسی ملزم کو نامزد کیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ چوہرے قتل کی یہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منظور حسین شاہ کے جوان بیٹے کو بھی آٹھ سال قبل ایک مکان کے تنازعہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے سید منظور حسین دوبار گجرات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اور ان کا چودھری برادران سے خصوصی تعلق تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||