BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 December, 2004, 04:35 GMT 09:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممتاز بھٹو کا اخباروں کو انتباہ
 آصف زرداری
ممتاز بھٹو نے آصف زرداری کو مرتضیٰ بھٹو کا قاتل کہا تھا
سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعلیٰ ممتاز علی خان بھٹو نے نہایت سخت الفاظ پر مبنی ایک خط میں سندھی زبان کے اخبارات کے مدیروں کو متنبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی کی صورت میں ایک اور شخص کو سندھ پر مسلط کرنے کی کوشش سے باز رہیں۔

گزشتہ رات سندھی زبان کے اخبارات کے دفاتر میں فیکس کے ذریعے ممتاز بھٹو کا ایک موصول ہوا ہے۔ خط میں لکھا ہوا ہے کہ سندھ استحصال اور روزانہ بڑھتے ہوئے مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے اور ایسے موقع پر سندھی اخبارات آصف زرداری جیسے شخص کو عظیم بنا کر پیش کر رہے ہیں جو شادی کے ذریعے سیاستدان بنے ہیں۔

ممتاز بھٹو نے لکھا ہے کہ آصف زرداری ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قتل کے چار الزامات اور کرپشن کے تیرہ الزامات سے بری الذمہ ہیں۔

اس خط میں، جس میں کئی تحریک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، ممتاز علی خان بھٹو نے لکھا ہے کسی بھی ایسے شخص کی حیثیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا دیانتدارانہ صحافت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اپنی سرزمین سے غداری کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل آصف زرداری کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔

ممتاز علی بھٹو وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے آصف علی زرداری کی رہائی کے بعد ان کے بارے میں کھل کر کہا تھا کہ وہ میر مرتضٰی بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔

ممتاز علی بھٹو کے اس الزام کا جواب پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بھی سخت الفاظ میں دیا تھا۔

آٹھ سال کی قید کے بعد ضمانت پر رہائی کے بعد آصف علی زرداری اندرونِ سندھ کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور اس دورے کے دوران انہوں نے لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد