مشرف لاطینی امریکہ کے دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف لاطینی امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کسی بھی حکمران کا لاطینی ملکوں کا پہلا دورہ ہے۔ لاطینی ملکوں کے دورے کے بعد صدر پرویز مشرف امریکہ میں مختصر قیام کریں گے اور امریکی صدر جارج بش سے ملاقات بھی کریں گے۔ بش کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف کی ان سے پہلی ملاقات ہوگی۔ لاطینی ملکوں کے دورے کے دوران پرویز مشرف میکسیکو، ارجنٹائن اور برازیل کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان کے ان ملکوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ امریکہ میں مختصر کے قیام کے بعد صدر پرویز مشرف امریکہ اور فرانس کا دورہ بھی کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||