BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خضدار دھماکہ، ایک ہلاک

بلوچستان بم دھماکہ (فائل فوٹو)
بلوچستان بم دھماکہ (فائل فوٹو)
بلوچستان کے شہر خضدار میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ مشکئی روڈ پر ایک بازار میں ہوا ہے۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت فرنٹیر کور یعنی نیم فوجی دستوں کی ایک گاڑی بھی ادھر موجود تھی۔

عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ بم ایک سائیکل کے اوپر رکھا ہوا تھا۔ دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان کی گاڑی اس مقام پر موجود تھی لیکن ان کے اہلکاروں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

ہلاک ہونے والے شخص کا نام رستم بتایا جاتا ہے اور وہ صوبہ سرحد کے شہر نوشہرہ کا رہنے والا تھا۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو خصدار میں نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں فوجی اہلکار سوار تھے اس واقعہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں پانچ فوجی اہلکار شامل تھے۔

اس طرح مئی میں گوادر شہر میں ایک دھماکے میں تین چینی انجینیئر ہلاک ہو گئے تھے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بم دھماکوں اور راکٹ باری کا سلسلہ گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہوا تھا اور اس طرح کی کارروائیاں آئے روز ہوتی رہتی ہیں

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد