کراچی: فائرنگ سےدو افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے سعید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ سعید آباد تھانے کے محرر نے بتایا کہ اتوار کی شب دو بجے چار نامعلوم افراد راجپوت کمیونیکیشنز نامی موبائیل فونز کی دکان پر آئے اور فائرنگ کر دی جس سے دکان کا مالک شاہد ولد رمضان اور دکان کا ملازم شاہد ولد شمس الدین موقع پر ہلاک ہو گئے۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دکان کا ایک اور ملازم قاسم اور ایک گاہک یونس اور دو راہ گیر عدنان اور سرفراز زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||