BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 November, 2004, 15:30 GMT 20:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوچ میں مثبت تبدیلی ضروری ہے
خورشید محمود قصوری
’ کشمیریوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی کی ضرورت ہے‘
پاکستان کے وزیرِخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کا ایسا حل ڈھونڈنا چاہیے جو کہ نہ صرف دونوں ممالک کے لیے قابلِ قبول ہو بلکہ اس سے بڑھ کر کشمیری بھی اس پر راضی ہوں اور وہ حل ان کی خواہشات کا آئینہ دار ہو۔

پاکستان کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت ایک دائرے میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فوجوں میں کمی کی جو بات کی ہے، وہ بات پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی ڈی ملٹرائزیشن پالیسی سے مطابقت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ماحول میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے ہی ماحول میں بہتری آئے گی۔ ماحول کی یہ بہتری کشمیریوں کی سوچ میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرے گی جس کی اشد ضرورت ہے۔

ادھر بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے اپنے دورۂ کشمیر کے موقع پر کشمیر سے مزید بھارتی فوج کی واپسی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

بھارت نے پہلے بھی متنازعہ علاقے سے اپنی کچھ فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سری نگر سے پچپن کلومیٹر دور اننت ناگ سے بھارتی فوج کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ یہ 1989 کے بعد پہلا موقع ہے کہ فوج کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد