بہتر پاک بھارت تعلقات کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی وزراء خارجہ اگلے ہفتہ ملاقات کررہے ہیں جس میں کئی اہم معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ نٹور سنگھ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان مذاکرات سے دونوں ممالک کے بیچ کشیدگی کم ہوگی اور تعلقات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے ماحول سازگار ہے۔ دہلی اپنی طرف سے تو پوری کوشش کرے گا لیکن پھر بھی اس بات چیت سے کسی معجزے کی امید نہیں رکھنی چاہیے‘۔ ’یہ معاملہ تو پچھلے 57 برس سے چل رہا ہے اور اس ملاقات میں کوئی معجزہ تو ہونہیں سکتا۔‘ پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز اپنا تین روزہ دورہ 23 نومبر سے شروع کریں گے۔ بھارت نے تعلقات بہتر بنانے کے ضمن میں کئی تجاویز پاکستان کے سامنے رکھی ہیں جن میں سے کئی اس ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔ نٹور سنگھ نے کہا ’ہم نے پاکستان کے سامنے کئی تجاویز رکھی ہیں جن میں سے چند پر پاکستان نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ باقی پر اظہار خیال وہ ملاقات کے دوران کریں گے‘۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں انہیں پاکستان کی جانب سے کوئی باقاعدہ تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ ’ہوسکتا ہے کہ شوکت عزیز اپنے ساتھ ایسا کوئی فارمولا لائیں‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||