BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 November, 2004, 18:43 GMT 23:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منموہن سنگھ کے اعلان کا خیر مقدم

شوکت عزیز
پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے بھارت کی جانب سے اس کے زیرانتظام کشمیر میں اپنی فوج کم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

جمعرات کو رات گئے مصر میں یاسر عرفات کی جنازہ نماز میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل ایئر بیس پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کا وہ بیان نہیں دیکھا جس میں انہوں نے فوج کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اس بیان کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے دلی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جموں میں تعینات ہندوستان کی مسلح فوج اور حفاظتی دستے علاقے کی صورت حال بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں لہٰذا موسم سرما میں وہ فوج کی تعداد میں کمی کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ فوج کی کتنی تعداد کم ہوگی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے جاری کردہ بیان میں بھارت کے وزیراعظم نے بھارت کے اس اقدام کو’اچھا فیصلہ، قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق’یہ درست سمت میں ایک اچھا فیصلہ ہے، جس سے امن مذاکرات کے عمل کو مدد ملے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان وادی کے لوگوں کے لیے خوش آئند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان نے کنٹرول لائن پر فائر بندی کا اعلان کیا تھا، جسے تجزیہ نگاروں نے اعتماد کی بحالی کا ایک بڑا قدم قرار دیا تھا۔

اب کی بار کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ ایک سال بعد نومبر میں ہی عید سے چند دن قبل بھارت کے وزیراعظم نے اعتماد کی بحالی کا ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

بعض مبصرین کی رائے ہے کہ انہیں دونوں ممالک کے اقدامات سے دیرینہ تنازعات کے حل کی طرف خاصی معنی خیز اور ٹھوس پیش رفت نظر آرہی ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور حل کرنے کے لیے جامع مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور اہم دور آئندہ ماہ دلی میں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد