گوادر میں تین زور دار دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تین زوردار دھماکے ہوئے ہں جس سے صوبائی محکمہ تعمیرات کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکے رات پونے نو اور ساڑھے نو بجے کے درمیان ہوئے ہیں۔ محکمہ تعمیرات کے دفتر کے احاطہ میں ایک کیمپ میں تین اہلکار موجود تھے جن میں سے دو کا تعلق صوبہ پنجاب اور ایک کا تعلق صوبہ سرحد سے بتایا جاتا ہے۔ دھماکوں سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ ایک کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ یہ دھماکے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے گوادر کے دورے سے ایک روز قبل کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ان دنوں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سینیٹر مشاہد حسین کی قیادت میں بلوچستان کے دورے پر آئے ہوے ہیں جو یہاں پائی جانے والی کشیدگی اور میگا منصوبوں پر پائے جانے والے خدشات کے حوالے سے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان سنیچر کے روز گوادر پہنچیں گے۔ کوئٹہ پہنچنے سے ایک روز قبل یہاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی دیوار کے قریب ایک زور دار کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سال مئی کے مہینے میں گوادر میں ایک کار بم دھماکے میں تین چینی انجینیئر ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں ایف سی تعینات کر دی گئی تھی ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||