BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 October, 2004, 02:58 GMT 07:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واشنگٹن پوسٹ کیری کا حمایتی
جان کیری
امریکہ کے بااثر اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جان کیری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اخبار نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جان کیری کی حمایت کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اس نے جان کیری کی دانشمندی اور اچھی پالیسیوں کو مدنظر رکھ کر ایسا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز پہلے ہی جان کی حمایت کا اعلان کر چکاہے۔ ٹیکساس اور شکاگو میں اخبارات جارج بش کی حمایت کر رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ اس کو یقین ہے کہ سینیٹر کیری اپنی استقامت اور دانشمندی کے باعث بہتر صدر ثابت ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے جارج بش پر الزام لگایا ہے کہ جارج بش عراق میں ممکنہ حالات کے بارے میں مشوروں کو نظرانداز کیا اور معیشت کے بارے میں بے پرواہ ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کو جان کیری کے بارے میں بھی کچھ شکوک ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ جان کیری کی عراق کے بارے میں پالیسی ٹہری مہڑی ہے اور یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ طاقت میں آ کر کامیاب ہو سکیں گے۔

صدر بش نے جان کیری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم نہیں رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری نے پہلے عراق پر حملے کی حمایت کی تھی اور اب اس کو غلطی قرار دے رہے ہیں۔

امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ اگر جان کیری کچھ سال پہلے امریکہ کے صدر ہوتے تو آج سویٹ یونین آج بھی برقرار ہوتا اور عراقی رہنما صدام حسین بھی ابھی تک حکمرانی کر رہا ہوتا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد