BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائلی علاقوں میں پاٹا کا نفاذ

گورنر سرحد سید افتخار حسین شاہ
گورنر سرحد سید افتخار حسین شاہ نے بچوں کے حقوق کا بل جاری کیا ہے
حکومتِ پاکستان نے بچوں کے قانونی حقوق سے متعلق جوونایل جسٹس سسٹم آرڈیننس 2000 کو صوبہ سرحد کے زیر انتظام قبائلی علاقوں یعنی پاٹا تک بڑھا دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے گورنر سرحد سید افتخار حسین نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پاٹا میں ملاکنڈ، سوات، دیر اور چترال کے علاوہ مانسہرہ اور کوہستان کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

اس قانون کے نفاذ سے ان علاقوں میں عدالتی چارہ جوئی کے لیے اٹھارہ سال سے کم عمر کے شخص کو بچہ تصور کیا جائے گا اور ایسے شخص کو سزائے موت نہیں دی جا سکے گی جبکہ حکومت ملزمان کو سرکاری خرچ پر قانونی مدد دینے کی پابند ہوگی۔

اس حکومتی فیصلے سے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں کافی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

پشاور میں سپارک نامی تنظیم کے ارشد محمود سے پوچھا کہ جن علاقوں میں یہ قانون نافذ ہے اس سے وہاں کیا تبدیلی آئی تو ان کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار میں صوبہ سرحد کی جیلوں میں قیدی بچوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی اور پروبیشن پر صرف تیس بچے تھے جبکہ اب حالیہ سروے کے مطابق جیلوں میں بچوں کی تعداد کم ہو کر تین سو رہ گئی ہے جبکہ پروبیشن پر بچوں کی تعداد ڈیڑھ سو تک پہنچ گئی ہے یعنی اب کم بچے جیلوں میں جا رہے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاٹا میں اس قانون کے نفاذ سے ان کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ان کا مطالبہ رہا ہے کہ اسے وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقوں یعنی فاٹا تک بھی بڑھایا جائے۔

اس بارے میں ارشد محمود کا کہنا تھا کہ پاٹا میں اس قانون کے نفاذ سے انہیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے جبکہ فاٹا کے لیے بھی ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔
وہاں بھی ایف سی آر قانون کے تحت بڑی تعداد میں بچے بغیر کسی قصور کے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

حقوق انسانی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس قانون کے بارے میں آگہی پھیلانا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ کم عمر افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد