کشمیر میں چھ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان کوپواڑا کے علاقے راجوڑ کے جنگلوں میں رات بھر جاری رہنے والے مقابلے میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فوجیوں اور عسکریت پسندوں میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب عسکریت پسندوں نے کوپوڑا میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس جھڑپ میں ایک فوجی بھی مارا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انتناگ میں ایک اور جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کو فوجیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||