BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 October, 2004, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں غلطی پر وزیر کی ’معافی‘
پیٹریشیا ہیوئٹ
پیٹریشیا ہیوئٹ نے کہا کہ وہ تمام کابینہ کے ایما پر بات کررہی ہیں
برطانیہ میں تجارت و صنعت کی وزیر پیٹریشیا ہیوئٹ نے غلط معلومات کی بنیاد پر عراق پر جنگ مسلط کرنے پر معذرت کی ہے۔

بی بی سی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ تمام کابینہ کے ایما پر بات کررہی ہیں۔

’ہم تمام لوگ جو ایک نہایت مشکل فیصلہ کرنے میں پھنس گئے تھے اس بات پر نادم ہیں کہ عراق جنگ کی بنیاد غلط معلومات تھیں‘۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عراق پر حملہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

پیٹریشیا ہیوئٹ پروگرام کے حاضرین کے اس سوال کا جواب دے رہی تھیں جس میں ان کے اس بیان کو چیلنج کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے پہلے ہی غلط معلومات حاصل کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ ہفتے لیبر پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران ٹونی بلیئر نے کہا تھا ’میں ایسی معلومات حاصل کرنے پر معذرت خواہ ہوں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں لیکن میں صدام حسین کو ہٹانے پر معذرت نہیں کرسکتا‘۔

پیٹریشیا ہیوئٹ نے کہا عراق پر حملے سےقبل وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی معلومات پر مبنی دستاویز میں جو کچھ ہم نے کہا وہ غلط تھا اور ہم نے اس پر معافی مانگ لی ہے۔

حاضرین میں سے ایک خاتون نے بلیئر کے بیان پر کہا کہ بلیئر کا مطلب تھا ’میں معافی تو مانگ سکتا ہوں پر مانگوں گا نہیں‘۔

جمعرات کو عراق سروے گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں عراق میں صدام حسین کے حیاتیاتی، جوہری یا جراثیمی ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

تاہم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ صدام حسین کا ارادہ تھا کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد وہ وسیع تباہی کے ہتھیار بنائیں گے۔

اپنے ایتھوپیا کے دورے کے دوران بلیئر نے کہا کہ صدام حسین نے کبھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔

وزیر خارجہ جیک سٹرا کا کہنا ہے کہ اگر عراق کو صدام حسین کے حوالے کردیا جاتا تو وہ ایک بہت بڑے خطرے کی صورت میں ہمارے سامنے ابھرتے۔

لبرل ڈیمو کریٹس کے رہنما چارلس کینیڈی نے کہا کہ بلیئر کو دارالعوام آکر یہ وضاحت دینی ہوگی کہ جھوٹ کی بنیاد پر عراق پر کیوں جنگ مسلط کی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد