ملتان میں فوج بلا لی گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان میں مولانا اعظم طارق کی برسی کے اجتماع میں ہونے والے بم دھماکے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ بات وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے امن امان کی صورتحال سنبھال لی ہے، شہر کے مختلف مقامات ر فوج کا گشت جاری ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ملتان میں ایک کار کے اندر رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور100 زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق انہیں چھتیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی لیکن ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ مولانا اعظم طارق کو چھ اکتوبر دو ہزار تین کو اسلام آباد کے قریب اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ امجد فاروقی کی ہلاکت کے بعد سیالکوٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں اکتیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد مرکزی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||