BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 October, 2004, 17:01 GMT 22:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیف ہون اچانک پاکستان پہنچ گئے

جیف ہون
جیف ہون کے اچانک دورے کے متعلق نہ پاکستانی حکومت کھل کر کچھ بتا رہی ہے اور نہ ہی برطانوی ہائی کمیشن
برطانیہ کے وزیر دفاع جیف ہون بھارت کی قیادت سے بات چیت کے بعد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے منگل کو اپنے پاکستانی ہم منصب راؤ سکندر اقبال سے ملاقات کی جبکہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے وہ بدھ کو ملاقات کریں گے۔

برطانوی وزیر دفاع دونوں ممالک کا اچانک دورہ کر رہے ہیں اور ان کے دورے کو خاصی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا۔

جیف ہون کے اچانک دورے کے متعلق نہ پاکستانی حکومت کھل کر کچھ بتا رہی ہے اور نہ ہی اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کا کوئی نمائندہ۔

ہائی کمیشن کے میڈیا کے نمائندے سائمن سمارٹ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ مسٹر جیف ہون بھارت کا سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان آئے ہیں اور بدھ کے روز وہ اپنی چھٹی گزارنے کے لیے دوبارہ بھارت جا رہے ہیں۔

منگل کے روز برطانوی وزیر دفاع نے اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منعقد کردہ ایک تقریب میں شرکت کی اور اکیس ٹن ہیروئن، افیون اور دیگر منشیات کے ذخیرے کو ندر آتش کیا۔ یہ منشیات پاکستانی حکومت نے مختلف مواقع پر پکڑی تھیں۔

برطانوی وزیر نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آج کی منشیات جلانے کی تقریب دونوں ممالک میں تعاون کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں انسداد منشیات فورس کے سربراہ میجر جنرل ندیم احمد نے دعویٰ کیا کہ ہر سال افغانستان میں تین سو ساٹھ ٹن ہیروئن پیدا کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق سالانہ دو سو ساٹھ ٹن ہیروئن یورپ اور امریکہ سمگل ہوتی ہے، ساٹھ ٹن کے لگ بھگ پاکستان میں پکڑی جاتی ہے جبکہ چالیس ٹن افغانستان میں منشیات کے عادی لوگ استعمال کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پینتیس سے چالیس لاکھ افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد