بچے دو: دوا اورتعلیم مفت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کی حکومت دو بچوں پر قناعت کرنے والے والدین اور ان کے بچوں کوتعلیم اور صحت کی مفت سہولت دے گی۔ سندھ کے وزیر بہبود آبادی سید علی بخش شاہ کے مطابق سندھ کی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس کی منظوری دے گی۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت سندھ کے بدین، ٹھٹہ اور مٹھی کے اضلاع میں دی جائے گی اور بعد میں یہی سہولت کراچی اور حیدراباد کے لوگوں کو بھی دی جائے گی۔ اس پیکج کے مطابق وہ تمام لوگ جو دو بچوں کی پیدائش کے بعد نس بندی کا آپریشن کرائیں گے ان کو حکومت کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس کے تحت وہ پورے ملک میں کہیں بھی مفت علاج اور بچوں کی مفت تعلیم کے حقدار ہوں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ میں آبادی کی شرح کیونکہ بدین، ٹھٹہ اور مٹھی میں سب سے زیادہ ہے لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سہولت سب سے پہلے ان اضلاع میں متعارف کرائی جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں فنڈز فراہم کریں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||