BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 October, 2004, 08:34 GMT 13:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپڈا لوڈشیڈنگ: وزیر پریشان

News image
واپڈا نے صنعتی علاقوں کو چھوڑ کر پورے ملک میں بجلی کی روزانہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے جو دس اکتوبر تک جاری رہےگی ۔

تاہم بجلی کے وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ واپڈا حکام سے ملیں گے اور پھر لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا جاۓ گا۔ آج لاہور میں واپڈا ہاؤس میں اس بارے میں اعلی سطحی اجلاس ہوگا۔

گزشتہ روز لاہور میں واپڈا کے ممبر پاور انور خالد نے پریس کو لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی تھی جس کے بارے میں پریس سے کہا گیا کہ اسے شائع نہ کیا جاۓ کیونکہ وفاقی وزیر نے پشاور میں یہ بیان دے دیا کہ واپڈا ان کی وزارت سے پوچھے بغیر یہ اعلان نہیں کرسکتا اور یہ کہ وہ جمعہ کے روز لاہور میں واپڈا کے اعلی حکام سے اس سلسلہ میں اجلاس کریں گے۔ تاہم پریس نے ممبر واپڈا کی اس بریفنگ کو واپڈا ذرائع کے حوالہ سے شائع کیا۔

واپڈا حکام کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے لیے جو منصوبہ بنایا گیا تھا اس کے مطابق ملک میں روزانہ تین سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے لیے بجلی بند کی جاۓ گی اور ہر علاقہ میں بجلی تقیم کرنے والی کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا مینجمینٹ پلان بناۓ اہم بڑے شہروں اور صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کی جاۓ اور اس کمی کو دیہی علاقوں سے پورا کیا جاۓ۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دریاؤں میں پانی کی کمی ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح گزشتہ روز چودہ سو ستر فٹ تھی جو اس سے ایک سال پہلے پندرہ سو اکتالیس فٹ تھی۔ یہی حال منگلا کا ہے جس کی سطح گزشتہ روز گیارہ سو چھپن فٹ تھی جو ایک سال پہلے اسی روز بارہ سو دو فٹ تھی۔

وفاقی وزیر بجلی کا کہنا ہےکہ دریاؤں میں اس سال پانی کی جو کمی ہے وہ پچھلے اٹھائیس سال میں کبھی نہیں تھی۔

واپڈا حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل ضرورت گیارہ ہزار تین سو چار میگا واٹ تھی جبکہ اس کی پیداوار صرف دس ہزار پانچ سو اکتالیس میگاواٹ ہے یعنی سات سو تریسٹھ میگا واٹ بجلی کی کمی ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں گدو اور کوٹ ادو پاور پلانٹ چالو ہوجائیں گے تو یہ کمی کم ہوکر پانچ سو میگا واٹ رہ جاۓ گی۔

وفاقی وزیر بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری کی وجہ سے واپڈا کے لائن لاسز (کل بجلی جو تاروں میں دی جاتی ہے اور وہ بجلی جس کی ادائیگی ہوتی ہے کا فرق) کُل بجلی کا تیس فیصد ہیں جس میں دس فیصد کمی ضرور ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد