جرائم پیشہ کے خلاف آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں تین نوجوانوں کے قتل کے بعد پولیس نے لیاری کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ بغدادی تھانے کے اے ایس آئی لطیف نے بتایا کہ تقریباً 90 پولیس والے اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ابتک ایک عقوبت خانے پر چھاپہ مارکر ایک نوجوان آصف کو بازیاب کرایا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ یہ آپریشن بدھ کی صبح سلاٹر یارڈ روڈ پر دو سولہ سالہ نوجوانوں عاصم اور شکیل کی کی لاشیں ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نوجوان جہانزیب کو کلری کے علاقے میں قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان نوجوانوں کو مبینہ طور پر ملا سلطان اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کیا تھا اوربدھ کی صبح ان کی لاشیں ملیں ہیں۔ سول ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کو سروں میں گولیاں مار کر انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ قتل لیاری میں دو جرائم پیشہ گروہ اشرف پپو گروپ اور رحمان ڈکیٹ گروپ کے درمیان جاری دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ یہ گروپ علاقے میں منشیات فروشی، اغوا برائے تاوان، کرائے کے قتل، بھتہ وصول کرنے اورگاڑیاں چھننے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||