BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 September, 2004, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیارہ مبینہ دہشت گرد گرفتار

امجد فاروقی کا فلیٹ
سکیورٹی اہلکار امجد فاروقی کے فلیٹ کی تلاشی لے رہے ہیں
پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد امجد حسین فاروقی کی ہلاکت کے بعد مزید گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

سندھ کے وزیر اعلٰی کے مشیر صلاح الدین حیدر نے بی بی سی کو بتایا کہ امجد فاروقی کے ساتھ گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش کے نتیجے میں سکھر سے تین بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے نام یہ ہیں: خالد انصاری، شاہد انصاری اور ساجد انصاری۔

صلاح الدین کا کہنا ہے کہ خالد انصاری پر مئی 2002 میں کراچی کے شیریٹن ہوٹل پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں فرانسیسی بحریہ کے گیارہ اہلکار اور تین پاکستانی مارے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزید آٹھ لوگوں کو کراچی، راولپنڈی اور میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم حکام ان افراد کے نام نہیں بتا رہے۔

صلاح الدین کے مطابق ان افراد کے نام اس وقت ظاہر کرنے سے تحقیقات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد