BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 September, 2004, 18:59 GMT 23:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: غیرقانونی تارکین وطن

فائل فوٹو: سندھ میں وزراء کو حلف دلایا جارہا ہے
فائل فوٹو: سندھ میں وزراء کو حلف دلایا جارہا ہے
سندھ اسمبلی نے منگل کو ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملک ڈی پورٹ کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رکن مخدوم خلیق الزمان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں پندرہ لاکھ سے زیادہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں جن کو فی الفور ان کے ملک واپس بھجوا دیا جائے۔

تاہم متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اس قرارداد میں بھارت کا نام شامل کرنے پر احتجاج کیا اور کہا کہ پاکستان بننے کے بعد لاکھوں لوگ بھارت سے آئے تھے لہذا بھارت کا نام اس فہرست سے خارج کیا جائے۔

ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ اس قرارداد میں عرب ممالک کا نام بھی شامل کیا جائے جن کے لوگ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

اس اعتراض کے بعد ایوان نے اس قرارداد میں سے ان ممالک کا نام نکال دیا اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد