علی سلمان لاہور |  |
 |  قتل کی یہ واقعہ ٹاون شپ میں پیش آیا |
جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا ابراہیم سلفی کواتوار کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ ٹاؤن شپ کے محرر مشتاق نے بتایا کہ ان کی رہائش گاہ مسجد کے ساتھ ہی ہے اور وہ علی الصبح نماز پڑھ کرگھر لوٹے تھے کہ نامعلوم شخص نے دستک دی۔ دروازہ کھلتے ہی حملہ آور نے فائرنگ کر دی ان کے سر میں دو اور گلے پر ایک گولی لگی اور انہیں شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا ابراہیم سلفی جماعت الدعوۃ کی دعوت و تبلیغ کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔ جماعت الدعوۃ کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی کارروائی معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل مقامی اخبارات میں ایسے افراد کی فہرست بھی شائع ہوئی تھی جو مبینہ طور پر ’را‘ کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور اس لسٹ میں مولانا ابراہیم سلفی کا نام بھی شامل تھا۔ |