BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 14:06 GMT 19:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئی پریشر گروپ نہیں ہے: درانی

News image
صوبہ سرحد کے وزیر اعلی اکرم خان درانی نےبدھ کو دینی جماعتوں کے حکمراں اتحاد متحدہ مجلس عمل میں کسی پریشر گروپ کے قیام کی تردید کی ہے۔

تاہم انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے ایسا گروپ تشکیل دینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ نے صوبے کی پہلی خواتین یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بدھ کے اکثر اخبارات متحدہ مجلس عمل کے بارہ اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل احتساب نامی باغی گروپ کے قیام کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔ تاہم اس گروپ میں شامل اراکین کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعلی اکرم خان دورانی کا کہنا تھا کہ ایسے کسی گروپ کی تشکیل صرف اخبارات تک ہی محدود ہے۔

ساتھ میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انہیں نہ تو کوئی بلیک میل کر سکتا ہے اور نہ ان پر کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شکایات، اختلافات یا ناراضگیاں تو ایک گھر میں بھی ہوتی ہیں اور انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا جاتا ہے۔ البتہ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ایم ایم اے کے کسی رکن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اس کا معاملہ فورا سپیکر کو بھیج دیا جائے گا۔

مجوزہ حسبہ بل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے اتحاد کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

مبصرین کے خیال میں اس درس گاہ کے قیام سے ایم ایم اے کی حکومت مخالفین کے اس پروپیگنڈے کا مقابلہ بھی کرنا چاہتی جس میں اسے خواتین کی ترقی کا مخالف قرار دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد