ڈانس ہوگا ناگانا: ناظم کا حکم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ناظم نعمت اللہ خان نے سٹی گورنمنٹ کے تحت چلنے والے سکولوں اور کالجوں میں موسیقی اور ڈانس کےمقابلوں میں حصہ لینے اور ان کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔ ناظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے کے مطابق جو گورنمنٹ کے تحت چلنے والے اداروں کے پرنسپلز کو بھیجا گیا ہے، ناظم کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان میوزک چیلنج کے نام سے دس ستمبر کو ایک پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے جس میں غیر ملکی گانے اور ڈانس پیش کئے جائیں گے۔ نعمت اللہ خان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کو ایسے پروگراموں میں شرکت کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ نعمت اللہ خان نے حکمنامے میں کہا کہ’اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹی گورئمنٹ کے سکول اور کالج کا کوئی طالبعلم کسی بھی ایسے پروگرام میں شریک نہیں ہو گا‘ انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کوئی سکول اور کالج اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آرٹس کونسل کے سربراہ یاور سعید نے بی بی سی کو بتایا کے دس ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں کوئی غیر ملکی گانا شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اس مقابلے میں صرف کلاسیکل ڈانسز رکھے گیے تھے۔ آرٹس کانسل کا ایک وفد آج نعمت اللہ خان سے ملاقات کر رہا ہے جس میں اس حکمنامے کو واپس لینے کی درخواست کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||