ایل او سی کے لیے یواین مبصر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے اٹلی کے جنرل گویڈو پالمیری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنڑول کومانیٹر کرنے کے لیے نیا یو این اوبزور مقرر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا اوبزور مشن 1947 سے کام کر رہا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971 کی جنگ کے بعد یو این اوبزور مشن اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کا مشن چالیس اوبزوز پر مشتمل ہے۔ نئے یو این اوبزور ، اٹلی فوج کے سابق جنرل ہیں۔ نئے یو این اوبزور بھارت میں ملڑی اتاشی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے 1967 میں اٹلی کی فوج میں بھرتی ہوئے اور جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||