عمران خان : امریکی اڈے پر پریشان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، تحریک انصاف پارٹی کے قائد اور قومی اسمبلی کے رکن عمران خان کو اتوار کو امریکہ پہنچنے پر ہوائی اڈے پر روک لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان ایک بین الاقومی پرواز کے ذریعے جب اتوار کو امریکہ کی ریاست ورجنیا کے ڈیلس ہوائی اڈے پر اترے تو انہیں امیگریشن کے عملے نے روک لیا۔ امریکہ سے صحافی سلیم رضوی نے بتایا کہ عمران خان کو ائیرپورٹ کے ایک کونے میں بٹھا دیا گیا۔ عمران کے استفسار کرنے پر امیگریشن کے حکام نے انہیں بتایا کہ ان کا نام کسی لسٹ میں چیک کیا جا رہا ہے۔ تاہم تین گھنٹے تک عمران خان کو پریشان کرنے کے بعد امگریشن اسٹاف نے انہیں جانے دیا۔ عمران خان قومی اسمبلی میں جنرل پرویز مشرف کی حکومت کی مخالفت کرنے والے ارکان میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں جنرل مشرف کے علاوہ امریکہ کی دہشت گردی کی جنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ نے اس جنگ کے نتیجے میں اپنے مخالفین میں اضافہ کر لیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||