تھر انتخابات: پی پی پی رہنما نظربند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور کئی دوسرے رہنما کو تھر کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جاتے ہوئے کئی گھنٹے کے لیے نظر بند کیا گیا ۔ نثار کھوڑو پی پی پی سندھ کا صدر ہونے کے علاوہ سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور وہ تھر کے ضمنی انتخابات میں اتحاد برائے بحالئی جمہوریت کی طرف سے حکومتی جماعت کے امیدوار اور نامزد وزیراعظم شوکت عزیز کے مقابل امیدوار مہیش ملانی کے چیف الیکشن ایجنٹ بھی ہیں۔ نثار کھوڑو کے ساتھ سسی پلیجو بھی تھر جارہی تھیں انہیں بھی نظر بند کیا گیا۔ نثار کھوڑو کو نو کوٹ میں دو گھنٹے کے لیے اور سسی پلیجو کو تین گھنٹے کے لیے نظر بند کیا گیا۔ ان دونوں رہنماؤں کے دیگر کئی رہنما بھی تھر کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو تھر کے ضمنی انتخابات میں الیکشن ایجنٹ مقرر کیا ہے۔ تھر میں پاکستان الیکشن کمیشن نے دو سو بیس پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے۔ پورے انتخابی حلقے میں رینجرز بھی متعین ہیں اور دوسرے اضلاع سے بلائی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی گشت کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||