یوم آزادی پر سات افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر موٹرسائکلیں دوڑاتے ہوئے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر نوجوان عموماً موٹرسائیکلوں کے سائلنسر اتار کر ریس لگاتے ہیں۔ یہ لوگ موٹر سائیکلوں پر بڑے بڑے جھنڈے لگا کر مصروف شاہراؤں پر چکر لگاتے ہیں۔ لاہور میں ایک پہیہ پر موٹر سائکل چلانا بعض نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے جسے ون ویلنگ کہا جاتا ہے اور یوم آزادی پر بہت سے نوجوان سڑکوں پر ون ویلنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ یا ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جن موٹرسائکل سواروں کی اموات واقع ہوئیں ان میں ماڈل ٹاؤن کا عرفان، ہنجروال کا شعیب، گرین ٹاؤن کا بلال، جمیل، بادامی باغ کے دو بھائی کاشف اور وسیم شامل ہیں۔ کاشف اور وسیم کا کزن امجد شدید زخمی ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||